پاکستان آج جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صف آراء ہوگا، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9:00 بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم نے اس سیریز کے لیے مکمل تیاری کی ہے ۔ کپتان محمد رضوان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلیا اور زمبابوے میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے پاکستان کے نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور غیر ملکی سیریز کی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔
پاکستانی اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان)، ابرار احمد، بابراعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سُفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان۔
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ:
ہینرک کلاسین (کپتان)، اوٹنیل بارٹ مین، میتھیو بریٹزکے، ڈونوان فیریرا، ریزا ہینڈرکس، پیٹرک کرگر، جارج لنڈے، کوینا مافکا، ڈیوڈ ملر، اینرچ نورتجے، نقابا پیٹر، رائن رکلیٹن، تبریز شمسی، اینڈائل سیمیلانے اور راسی وان ڈر ڈوسن۔