اسلام آباد: وزارت خزانہ کے عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان جون میں چین سے 2.5 بلین ڈالر کا قرض حاصل کرے گا۔
دونوں ممالک نے تجارتی قرضے پر مذاکرات مکمل کر لیے ہیں اور جون میں باقاعدہ معاہدہ متوقع ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کو جلد ہی چین سے اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس قرض سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔پاکستان کو بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور کم ہوتے ذخائر کے ساتھ ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، عوام سراپا احتجاج