ٹی 20ورلڈ کپ کا 24واں میچ، پاکستان اور زمبابوے کا مقابلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرتھ: ٹی 20 ورلڈ کپ کا 24واں میچ آپٹس اسٹیڈیم میں ہوگا، پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گا، قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ سیشنز کیے۔ زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم میں تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں۔ محمد وسیم، حیدر یا آصف علی کی جگہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے جبکہ فخر زمان کو بھی شامل کیاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ 

پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین آج ہونے والا میچ شام 4بجے شروع ہوجائے گا۔ زمبابوے ٹیم کی قیادت کپتان کریگ ارون کر رہے ہیں جبکہ انوسینٹ کایا، کیون کاسوزا، ملٹن شمبا، ٹونی منیونگا، ریان بوری اور سین ولیمز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ابتدائی طور پر کیے گئے فیصلے کے تحت کپتان بابر اعظم کے ہمراہ آصف علی کو اوپننگ کیلئے بھیجا جائے گا۔ٹیم میں فخر زمان، حیدر علی، خوشدل شاہ، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، حارث رؤوف اور نسیم شاہ کے علاوہ شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے 22ویں میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنا لیے۔

بارش کے باعث ابتدا میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا میچ کچھ وقت کیلئے تعطل کا شکار رہا۔ جنوبی افریقہ نے 5 اعشاریہ 3اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 60رنز بنائے تھے۔

Related Posts