پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan to host ICC Women’s World Cup qualifiers after Champions Trophy

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبانی کے حقوق کے بعد پاکستان کو ایک اور باوقار آئی سی سی ایونٹ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے میزبانی کے حقوق سے نوازا گیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ اپریل میں پاکستان کے متعدد شہروں میں ہونے والا ہے۔پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ سمیت 6 ٹیمیں آئندہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جگہ کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

کوالیفائر میں سے سرفہرست دو ٹیمیں اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے مین ایونٹ میں اپنی جگہ محفوظ کر لیں گی۔

توقع ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جلد ہی ٹورنامنٹ کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری کرے گی۔

دریں اثناء پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے جو 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

آج جنوبی افریقہ سے ٹاکرا، شاہینوں کے دستے میں کون شامل، کون باہر؟

گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے 27 روزہ تربیتی کیمپ کا اعلان کیا۔

پی سی بی کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی فیصل آباد میں 2 سے 28 فروری تک 27 روزہ تربیتی کیمپ میں 16 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز سمیت 31 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق کیمپ میں 50 اوور کے پریکٹس میچز اور کھلاڑیوں کی مہارت اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ تربیتی سیشن شامل ہیں۔

کیمپ میں مدعو کھلاڑیوں کی فہرست:

بلے باز: عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، گل رخ، حفصہ خالد، ارم جاوید، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سائرہ جبین، شوال ذوالفقاراور سدرہ امین۔

وکٹ کیپر: منیبہ علی، ناجیہ علوی اور سدرہ نواز

آل راؤنڈر: فاطمہ ثناء، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، سیدہ عروب شاہ اور طوبیٰ حسن

اسپنرز: غلام فاطمہ، ماہ نور آفتاب، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، تانیہ سعید اور ام ہانی

تیز گیند باز: ڈیانا بیگ، فاطمہ خان، تسمیہ رباب، وحیدہ اختر اور زیب النساء نیاز

Related Posts