سڈنی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے اپنا ایک بھی میچ نہیں ہارا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گے جبکہ زمبابوے اور بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں۔
بنگلہ دیش کیخلاف بھارت کی جیت، کیا پاکستان کا سفر ختم ہوگیا؟
آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت یا ہار سے فرق نہیں پڑتا جبکہ پاکستان اگر آج کا میچ ہار گیا تو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفر تمام ہوجائے گا۔ ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست جنوبی افریقہ کی جیت کے امکانات 59 فیصد جبکہ پاکستان کے 41فیصد ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 1 بجے شروع ہونے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹمبا باووما کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کے بیٹر فخر زمان انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد رضوان، حارث رؤوف اور نسیم شاہ جبکہ دوسری جانب جنوبی افریقہ ٹیم میں ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ریلی روسو اور ٹرسٹن اسٹبز کے علاوہ دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔