بخارسٹ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے ممالک کے مابین اسٹرٹیجک پارٹنرشپ نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور پاکستان یورپی ممالک سے معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔
رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں یورپی اور رومانین پارلیمنٹ کے اراکین کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان رومانیہ سمیت یورپی یونین کے تمام رکن ممالک سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔ اس موقعے پر رومانیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال بھی موجود تھے۔
میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب