65سال سے زیادہ عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز مارچ سے ہوگا، ڈاکٹر فیصل سلطان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کی صحت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کی صحت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد:معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے،دوسرے مرحلے میں 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائیگی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ رجسٹریشن کیلئے1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں، فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ان 65 ممالک میں ہے جہاں کورونا ویکسی نیشن ہو رہی ہے، دوسرے مرحلے میں 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسن لگائی جائیگی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ رجسٹریشن کیلئے1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں، 52ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ جن لوگوں کی عمر 65سال سے زیادہ ہے ان کی ویکسی نیشن مارچ کے آغاز سے ہوگی، انہوں نے کہا کہ تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکورونا ویکسین لگوائیں۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 11 کروڑ 4 لاکھ افراد متاثر، 24 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہلاک

Related Posts