حکومت کا طبی سہولیات اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین سے اظہارِ تشکر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا کا طبی سہولیات اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین سے اظہارِ تشکر
حکومت کا کا طبی سہولیات اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد:حکومتِ پاکستان نےملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف  ہمسایہ اور دوست ملک چین کا طبی سہولیات اور ڈاکٹرز بھیجنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  کورونا  کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات،سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چین سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔کورونا وائرس پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آہنی دوستوں (آئرن برادرز) کی ایک شاندارر روایت ہے۔ دونوں ممالک کے عوام اِس مخلصانہ دوستی پر فخر کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تعاون ہو یا مسئلۂ کشمیر پر ہمارے اصولی مؤقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

Related Posts