حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

اسلام آباد: حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا، پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مبارک ہو امپورٹڈ حکومت خصوصاً ربانی کھر کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ لیکن آپ میں کچھ شرم و حیا ہوتی تو آپ قوم سے اور تحریک انصاف سے معافی مانگتے، جب ہم یہ قانون سازی کر رہے تھے تو آپ نے اس کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت تعداد پوری کریں تو ہم فیٹف کی گرے لسٹ کے قریب بھی نہ آتے، اب قوم سے مانگو کہ آپ، آپکی جماعت اور امپورٹڈ سرکار میں موجود دیگر جماعتوں نے مخالفت کرکے سنگین غلطی کی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ آپ نے فیٹف قوانین کی مخالفت کرکے قوم سے زیادتی کی، اب بھی کچھ شرم کرو اور عمران خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرو۔

اعتراف کرو کہ عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا،قوم یاد رکھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں نون لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے، شہباز شریف

اب حنا ربانی کھر جو باتیں کررہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں، قوم بالکل نہیں بھولے گی کہ جب کام ہورہا تھا اس وقت آپ لوگوں نے اپنے این آر او کیلئے اسکی مخالف کرنے کی شرمناک حرکت کی۔

Related Posts