پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کا بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کا بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام
پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کا بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

اسلام آباد:بریسٹ کینسر آگاہی مہم کیلئے پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کے زیراہتمام اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے واک کااہتمام کیا گیا۔بریسٹ کینسر آگاہی واک میں پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی تمام عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کارکنان نے بھی شرکت کی۔

ویمن ونگ کی صدر نیلم طوروکا کہنا تھا کہ ہم اپنی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ دا کرتے ہیں جس نے خواتین کو بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کی اجازت دی جبکہ سابقہ حکومتوں نے بریسٹ کینسر جیسی موذی مرض کی آگاہی کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

تمام گھریلو اور دفاتر میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنا ماہانہ اور سہ ماہی چیک اپ ضرور کروانا چاہئے، انہوں نے کہاکہ بریسٹ کینسر کی وجہ سے بہت ساری خواتین موت کے منہ میں جا چکی ہیں، ابتدائی طور پر اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن بعدازاں چھاتی پر گلٹیاں یا چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہوتے ہیں جس سے مرض واضح ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں اس کی آگاہی بہت ضروری ہے کیونکہ دیہی خواتین اس مرض سے بالکل ناواقف ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا بروقت علاج نہیں کیا جاتا جس کے باعث وہ موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زچگی کے بعد ماں کو اپنے بچے کو ضرور دودھ پلانا چاہئے،کیونکہ اس سے بریسٹ کینسر کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ گھریلو خواتین کو اپنی لیڈی ڈاکٹرز سے اپنا چیک اپ اور ٹیسٹ ضرور کروانے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایسی بیماری ہے کہ اگر اس کی ابتدائی سٹیج پر تشخیص ہوجائے تو اس کا جلد علاج ممکن ہے اور اس پر لاگت بھی کم آتی ہے لیکن اگر اس کی تشخیص میں تاخیر ہوجائے تو نہ صرف اس کا علاج مشکل ہوجاتا ہے بلکہ اس پر رقم بھی نسبتاً زیادہ خرچ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ دور دراز علاقوں اور دیہات میں اس کی ادویات مفت فراہم کی جائیں اور وہاں پر لیڈی ڈاکٹرز کے وزٹ کو یقینی بنائیں تاکہ اس بیماری کو جڑ سے ختم کیاجاسکے۔

Related Posts