لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا پی ایس ایل 6 کی ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے اہم اجلاس کل ہوگا۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے اجلاس میں ٹکٹوں کی فروخت کے مرحلے پر قیمتوں پر بات چیت کی جائےگی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 کے لئے پی سی بی ، این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بھی درخواست کرے گا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لیگ کے میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں 20 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہے گا ۔ فیصلے کے مطابق اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کُل 7500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کُل 5500 تماشائی ٹکٹیں حاصل کرکے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر لائیو ایکشن سے محظوظ ہوسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری،پی ایس ایل میں شائقین کو میچ دیکھنے اجازت مل گئی