پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو فائنل میں ناروے سے شکست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں رنر اپ رہی۔ فائنل میں پاکستان کو ناروے کے سولا ایف کے نے پنالٹی شوٹ آؤٹس پر شکست دے کر انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اوسلو میں ہونے والے ناروے کپ کے انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اور ناروے کے سولا ایف کے کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

ناروے کلب نے پہلے برتری حاصل کی مگر طفیل شنواری نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے متجاوز ہوگئی، مردم شماری منظور

فیصلہ کن وقت تک مقابلہ ایک، ایک سے برابر رہا، 10 منٹ کے اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر بھی دونوں ٹیموں نے ابتدائی 8 شوٹس پر کامیابی سے گول کیے۔

پاکستان کی جانب سے پنالٹی پر پہلا گول عابد، دوسرا احمد رضا، تیسرا علی آصف، چوتھا عبید خان، پانچواں طفیل شنواری، چھٹا فیصل احمد، ساتواں محمد علی اور آٹھواں ایک بار پھر عابد نے اسکور کیا۔

تاہم نویں شوٹ پر کے سولا ایف کے نے تو گول کردیا لیکن پاکستانی پلیئر گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکے۔ یوں فائنل میں پاکستان کو 9 کے مقابلے 10 گول سے شکست ہوئی۔

پاکستان نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی تھی تاہم فائنل میں قسمت نے پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔

Related Posts