کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 245 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھنے کو ملی۔
آج کاروباری روز (منگل)کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، 100 انڈیکس کبھی منفی اور کبھی مثبت زون میں رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 245 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ماہرین نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں۔ سرمایہ کار بجٹ میں سٹاک مارکیٹ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا انتظار کرتے ہیں۔
جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 67 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 37 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ عالمی منڈیوں میں ادائیگیوں کے باعث ہوا۔