پاکستان اسٹاک مارکیٹ ،سرمایہ کاری مالیت 49ارب27کروڑسے زائد ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ،سرمایہ کاری مالیت 49ارب27کروڑسے زائد ہوگئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ،سرمایہ کاری مالیت 49ارب27کروڑسے زائد ہوگئی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید329.07پوائنٹس کے اضافے سے43416.77پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ57.71فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 49ارب27کروڑ57لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت50.57فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،فوڈز اور ٹیکنالوجی سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 43600کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے43631پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 43400اور43600کی نفسیاتی حدین برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس329.07پوائنٹس کے اضافے سے43416.77پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 158.54پوائنٹس کے اضافے سے18097.72پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 195.82پوائنٹس کے اضافے سے30444.49پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر402کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 232کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،150میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب99ارب90کروڑ21لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب49ارب17کروڑ78لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts