پاکستان اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاری مالیت میں 58ارب،95کروڑسے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے مزید422.17پوائنٹس کے اضافے سے39258.44پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیا۔

جب کہ60.20 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت58ارب95کروڑ3لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 27.45فیصد کم رہا۔

گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی فروخت رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس38781پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

تاہم بعد ازاں گزشتہ کئی روز سے جاری تیزی کا رجحان لوٹ آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک میں کرونا کیسز میں کمی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے پیش نظر حصص کی خریداری کی گئی جس کے باعث انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیا۔

تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس422.17پوائنٹس کے اضافے سے39258.44پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی172.32پوائنٹس کے اضافے سے17070.02پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس222.73پوائنٹس کے اضافے سے27559.26پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

گذشتہ روزمجموعی طور پر397کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے239کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ137میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72کھرب35ارب32کروڑ57لاکھ روپے سے بڑھ کر72کھرب94ارب27کروڑ60لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts