کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوکاروباری اتار چڑھا کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی،کے ایس ای100انڈیکس 44200پوائنٹس کو چھونے کے بعد 44100پوائنٹس پر واپس آگیا۔
مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔
سرمایہ کاروں اور بروکریج ہاسز نے ٹیلی کام،آئل اینڈ گیس،آٹو موبائل،فوڈز سمیت منافع بخش شعبوں میں انویسٹمنٹ کی جس کی وجہ سے انڈیکس 44292پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 2.10 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس44177.07پوائنٹس سے کم ہو کر44174.97پوائنٹس پر آگیا۔
تاہم 2.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17387.27پوائنٹس سے بڑھ کر17389.36پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30213.32پوائنٹس سے بڑھ کر30267.35پوائنٹس پر جا پہنچا۔
کاروباری تار چڑھا کے بعد محدود پیمانے پر تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب77کروڑ4لاکھ1ہزار985روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب62ارب56کروڑ14لاکھ38ہزار623روپے سے بڑھ کر75کھرب75ارب33کروڑ18لاکھ40ہزار608روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو6ارب روپے مالیت کے 15کروڑ17لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو8ارب روپے مالیت کے 22کروڑ30لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: یونائٹیڈ بزنس گروپ نے کامیابی کی دہلیز پر قدم رکھ دیاہے،ایس ایم منیر