کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کوچھونے کے بعد 45700پوائنٹس کی پست سطح پرآگیا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے29ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔
ٹیلی کام،پیٹرولیم،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی۔
جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور کاروبارکا اختتام منفی زون میں ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 153.05پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
جس سے انڈیکس 45916.25پوائنٹس سے کم ہو کر45763.20پوائنٹس ہوگیا اسی طرح69.08پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18070.40پوائنٹس سے کم ہو کر18001.32پوائنٹس پر آگیا۔
کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31388.59پوائنٹس سے گھٹ کر31270.84پوائنٹس پر بندہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 29ارب94کروڑ2لاکھ64ہزار850روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب62ارب3کروڑ52لاکھ53ہزار368روپے سے گھٹ کر78کھرب32ارب9کروڑ49لاکھ88ہزار517روپے رہ گیا۔
مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کا پاک افغان تجارت کو بچانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ