کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ، پہلے کاروباری روز کے دوران مندی کا شکار رہی، (جمعرات) کے دن کاروبار کے دوران 141.19 پوائنٹس کی مندی دیکھنے کو ملی۔
عید الفطر کی تعطیلات کے بعد حصص مارکیٹ میں پہلے کاروباری روز (جمعرات) کے دوران مندی نے قبضہ جمائے رکھا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 141.19 پوائنٹس کی تنزلی دیکھی گئی جس کے باعث دو حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 33800 اور 33700 کی حدیں شامل ہیں۔
آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں تنزلی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 33598.40 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تھی۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر تیزی کی واپسی ہوئی۔مگر بعد میں صورتحال ابتری کی جانب گامزن ہوگئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 141.19 پوائنٹس کی مندی کے بعد 33,695.42 پوائنٹس پر ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.42 فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی اور 14 کروڑ 65 لاکھ 39 ہزار 351 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔ جن کی مالیت 6 ارب 3 کروڑ 80 لاکھ 84 ہزار 256 روپے بنتی ہے۔
مجموعی طور پر صورتحال کو دیکھا جائے تو آج پورے کاروباری روز (جمعرات) کے دن اسٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار رہی، اور انڈیکس مندی کا شکار رہا۔