کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس چند پوائنٹس کے اضافے سے47400پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا۔
مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب روپے ے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم53.88فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47585پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
تاہم انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 33.42پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47447.08پوائنٹس سے بڑھ کر 47480.50پوائنٹس ہو گیا۔
اسی طرح 15.92پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19061.74پوائنٹس سے بڑھ کر 19077.66پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32428.10پوائنٹس سے بڑھ کر 32434.47پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری اتارچڑھا کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب62کروڑ44لاکھ38ہزار397571روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب94ارب 71کروڑ37لاکھ 89ہزار783روپے سے بڑھ کر 82کھرب96ارب33کروڑ82لاکھ28ہزار354روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 16ارب روپے مالیت کے 49کروڑ68لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 47کروڑ49لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،222میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ80لاکھ،غنی گلوبل گلاس 3کروڑ75لاکھ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ94لاکھ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ51لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کروڑ16لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔