پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری مالیت میں 40ارب 5کروڑسے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری مالیت میں 40ارب 5کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری مالیت میں 40ارب 5کروڑسے زائد کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 54.71پوائنٹس کے اضافے سے41110.92پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ47.94فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اضافے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب 5کروڑ24لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت52.72فیصد زائد رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 41310.28پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا۔

جس کے سبب انڈیکس41019 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 0.13فیصد اضافے سے41110.93پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس11.80پوائنٹس کے اضافے سے17707.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس153.15پوائنٹس کے اضافے سے28960.99پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 198کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 196میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر76کھرب 50ارب36کروڑ99لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts