پاکستان اسٹاک مارکیٹ، اُتار چڑھاؤ کے بعد 161.29 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، اُتار چڑھاؤ کے بعد 161.29 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، اُتار چڑھاؤ کے بعد 161.29 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز(منگل) کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 161.29 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی کی صورتحال کا سامنا ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والے اجلاس کے باعث انویسٹرز نے ٹریڈنگ سے ہاتھ روک لیا۔

آج کاروباری روز (منگل) کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 131.41 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث 46 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔ تاہم یہ تیزی کاروبار کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکی۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.35 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 25 کروڑ 63 لاکھ 27 ہزار 171 شیئرز کا لین دین ہوا اور سرمایہ کاروں کو 25ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 161.29 پوائنٹس کی مندی کے بعد 45728.75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Related Posts