پاکستان اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس 40209پوائنٹس کی سطح پرآگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں 588.61 پوائنٹس کی کمی سے40209پوائنٹس کی سطح پرآگیاجبکہ77.33فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے سبب سرمایہ کاروں کو95ارب60کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 5.24فیصد زائد رہا۔

گذشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے41052پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی۔

مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 588.61 پوائنٹس کی کمی سے40209.82پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 265.89 پوائنٹس کی کمی سے17013.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 362.66 پوائنٹس کی کمی سے28511.39پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 406کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے74کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 314میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے آنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب2ارب 98کروڑ98لاکھ روپے سے گھٹ کر75کھرب7ارب38کروڑ96لاکھ روپے ہوگیا۔

Related Posts