پاکستان اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو شدید مندی کی لپیٹ میں رہی،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گھٹ کر 39600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 89ارب روپے ڈوب گئے۔

جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے کم ہو کر 73کھرب روپے رہ گیا جبکہ 77فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبارکے آغاز سے ہی دباؤ میں دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت اور پاکستان میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے اثرات اورلاک ڈا?ن کی افواہوں کے سبب سرمایہ کاری تذبذب کا شکار رہے۔

انہوں نے منافع خوری کی خاطر فروخت کو ترجیح دی اسی وجہ سے انڈیکس40100،40000،39900،39800اور39700 پوائنٹس کی 5بالائی حد سے نیچے گر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 554.66پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40187.18پوائنٹس سے گھٹ کر 39632.52پوائنٹس پر آگیا۔

کے ایس ای 30انڈیکس 209.85پوائنٹس کی کمی سے 16903.30پوائنٹس سے کم ہو کر 16693.45پوائنٹس پربند ہوااسی طرح کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 28273.96پوائنٹس سے کم ہو کر 27932.52پوائنٹس ہو گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39314.63پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 89ارب55کروڑ44لاکھ5ہزار528روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب 7ارب71کروڑ10لاکھ 35ہزار 701روپے سے گھٹ کر 73کھرب 18ارب 15کروڑ66لاکھ 30ہزار173روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 7ارب روپے مالیت کے 19کروڑ54لاکھ 67ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 7ارب روپے مالیت کے 18کروڑ98لاکھ57ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 382کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 63کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،297میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts