اسٹاک مارکیٹ میں 541پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 541.98 پوائنٹس بڑھ کر 45887.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار میں 1.2 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 68 لاکھ 80 ہزار 373 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری بہتری کے حوالے سے بہترین دن ثابت ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا، جس کے باعث پاکستانی کرنسی کی قدر مزید کم ہوگئی۔

مزید پڑھیں: حکومت کے معاشی اقدامات، سالانہ 9 ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس کیا گیا

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 67 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts