اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ،100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ،100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ،100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغازدیکھنے میں آیا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے ہی کاروبار کے مثبت آغاز سے مارکیٹ نے کاروباری برادری پر اچھا تاثر چھوڑا ہے ۔ جبکہ 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹاک اایکسچینج کے ترجمان کا کہنا ہے 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 45 ہزار 779 کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری 2 روزمیں مندی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان اٹھانا پڑا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید204.32پوائنٹس کی کمی سے45726.68پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

57.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں گزشتہ روز کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.36فیصدزائد رہا۔

Related Posts