پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 613.54 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 613.54 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 613.54 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی

لاہور: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر)زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 613.54 پوائنٹس بڑھ گیا،جس کے بعد 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، تاہم اس دوران صرف دو روز کی مندی نے ڈیرے ڈالے جبکہ گزشتہ ہفتے اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، اس کے باوجود تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔

آج کے دن پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 178.29 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کا تسلسل آگے جا کر دیکھنے کو ملا، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 398.02 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اس موقع پر 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس دوپہر ڈیڑھ بجے تک 661.91 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اور انڈیکس 38269.53 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38291.77 پوائنٹس تک بھی پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 613.54 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد 38221.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

واضح رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران 1.63 فیصد کاروبار ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 18 کروڑ 39 لاکھ 13 ہزار 641 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Related Posts