کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز(جمعرات)کو تیزی کا رجحان رہا تاہم کے ایس ای100انڈیکس 47900پوائنٹس کی سطح پر ہی موجود رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
کاروباری تیزی کے باعث49.16فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعراتک کو کے ایس ای100انڈیکس میں 61.84پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس47900.70پوائنٹس سے بڑھ کر47962.54پوائنٹس ہو گیا۔
اسی طرح 39.22پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19259.38پوائنٹس سے بڑھ کر 19298.60پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32707.55پوائنٹس سے بڑھ کر32726.18پوائنٹس ہوگیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس 48100پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم مندی کے باعث انڈیکس 47800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔
کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب75کروڑ71لاکھ96ہزار419روپے کا ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب53ارب38کروڑ90لاکھ 8ہزار618روپے سے بڑھ کر 83کھرب58ارب 14کروڑ62لاکھ 5ہزار37روپے ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے 63کروڑ88لاکھ 43ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 18ارب روپے مالیت کے 61کروڑ91لاکھ 19ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 421کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 187میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 9کروڑ75لاکھ،پیس پاک لمیٹڈ 3کروڑ56لاکھ،سلک بینک لمیٹڈ 3کروڑ37لاکھ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ76لاکھ اور غنی گلوبل گلاس 2کروڑ37لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔