پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب سے زائد کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب سے زائد کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب سے زائد کی کمی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 93.24پوائنٹس کی کمی سے45306.54پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

67.01فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب 96کروڑ91لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 13فی صدزائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار مخصوص ملکی سیاسی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث حصص خریداری اور فروخت کے رجحانات کی وجہ سے اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا۔

دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 45625پوائنٹس کی بلند اور 45224پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 93.24پوائنٹس کی کمی سے45306.54پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 29.44پوائنٹس کی کمی سے18503.46پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 143.16پوائنٹس کی کمی سے30720.21پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر388کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 260میں کمی اور17میں استحکام رہا۔

مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب36ارب39کروڑ42لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب99ارب42کروڑ51لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts