پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کے سرمائے میں 87ارب روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کے سرمائے میں 87ارب روپے کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کے سرمائے میں 87ارب روپے کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس47300پوائنٹس سے بڑھ کر 47800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 87ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے تجاوز کر گیاکاروباری تیزی کے سبب71.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی سرمایہ کارو ں نے ٹیلی کام،بینکنگ،پیٹرولیم اور سیمنٹ سیکٹرز بھی خاص دلچسپی لی اور خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 47400،47500،47600،47700 کی حد عبور کرتا ہوا47800پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔

گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 444.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس47356.02پوائنٹس سے بڑھ کر 47800.57پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح 171.89پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18961.90پوائنٹس سے بڑھ کر 19133.79پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32479.82پوائنٹس سے بڑھ کر 32821.75پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری سرگرمیو ں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 87ارب62کروڑ50لاکھ5ہزار901روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب97ارب 30کروڑ52لاکھ 22ہزار555روپے سے بڑھ کر 83کھرب84ارب93کروڑ2لاکھ 28ہزار456روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے 76کروڑ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 54کروڑ96لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر421کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 302کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ،107میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts