پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کو 18ارب41کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کو 18ارب41کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کو 18ارب41کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

جب کہ 58.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 18ارب41کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5کروڑ77لاکھ 63ہزار شیئرززائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45445پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث مندی چھاگئی۔

انڈیکس45176پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس34.78پوائنٹس کی کمی سے 18509.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24.66پوائنٹس کی کمی سے 30683.10پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 374کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 218میں کمی اور22میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب22ارب29کروڑ66لاکھ روپے سے گھٹ کر79کھرب3ارب 87کروڑ81لاکھ روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سیپ ہائرٹیکس61.05روپے کے اضافے سے875.05روپے اورنیسلے پاکستان41.49روپے کے اضافے سے5851.49روپے ہوگئی۔

Related Posts