پاکستان اسٹاک مارکیٹ،کے ایس ای100انڈیکس168پوائنٹس کم ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ،کے ایس ای100انڈیکس168پوائنٹس کم ہوگیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ،کے ایس ای100انڈیکس168پوائنٹس کم ہوگیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس168پوائنٹس کم ہو گیا تاہم مارکیٹ کے سرمایے میں 17ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 52فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروبار کا آغازمثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40407پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس 39942پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

فوڈز،پیٹرولیم،گیس،اسٹیل اور توانائی کے شعبے میں خریداری کے سبب انڈیکس 40100پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 168.24پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 40290.74پوائنٹس سے کم ہو کر40122.50پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 152.98پوائنٹس کی کمی سے 17538.41پوائنٹس سے گھٹ کر 17385.43پوائنٹس پر آگیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28134.26پوائنٹس سے بڑھ کر 28199.20پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ کے سرمایے میں 17ارب16کروڑ15لاکھ9ہزار827روپے کا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب34ارب 56کروڑ39لاکھ 47ہزار995روپے سے بڑھ کر 74کھرب51ارب 72کروڑ54لاکھ 57ہزار822روپے ہو گیا۔

پیر کو مارکیٹ میں 22ارب روپے مالیت کے 52کروڑ26لاکھ 52ہزار حص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو 19ارب روپے مالیت کے 55کروڑ61لاکھ 46ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

Related Posts