اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس46903پوائنٹس پر بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای 100انڈیکس46903پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،کے ایس ای 100انڈیکس46903پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس510پوائنٹس کمی کے بعد 47ہزار کی حد سے گر کر46903پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کے حجم میں 67ارب روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ کاروباری حجم میں اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال،کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں لاک ڈاو ن کی سختیوں اور پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک کو دوبارہ متحرک کئے جانے کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمای کاروں کے اعتماد کو دھچکا پہنچا ہے۔

سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت کو ترجیح دینا شروع کردی ہے،گزشرہ روز ورلڈ کام ٹیلی کام،سلک بینک،کوہ نور اسپننگ،بائیکو،ٹیلی کارڈ اور ایز گارڈ نائن کے حصص کی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

تاہم کے ایس ای100انڈیکس510پوائنٹس کمی سے 46903پوائنٹس،کے ایس ای30انڈیکس223پوائنٹس کمی سے 18806پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس260پوائنٹس کمی سے 32200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے سرمایہ کے حجم میں 67ارب روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مارکیٹ کے سرمایہ کا حجم گھٹ کر82کھرب40ارب روپے کی سطح پر آگیا۔

Related Posts