اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کے1کھرب ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے1کھرب روپے سے زاڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے1کھرب روپے سے زاڈوب گئے

کراچی:ایک دن کی تیزی کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آ گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 46800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب روپے سے زاڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجومعی حجم 82کھرب روپے سے کم ہوکر 81کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ78.25فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران دباؤ کا شکار رہی جس کی وجہ سے نہ صرف نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک گیا بلکہ منافع کی خاطر فروخت کارجحان بھی بڑھ گیا یہی وجہ مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بتائی جاتی ہے۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 379.12پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47270.46پوائنٹس سے کم ہو کر46891.34پوائنٹس ہو گیا اسی طرح194.11پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18796.97پوائنٹس سے کم ہو کر18602.86پوائنٹس پر آگیا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32503.33 سے کم ہو کر32151.56پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب39کروڑ98لاکھ60ہزار653روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب76ارب39کروڑ97لاکھ40ہزار63روپے سے کم ہو کر81کھرب75ارب99کروڑ98لاکھ79ہزار410روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 47کروڑ97لاکھ936ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 16ارب روپے مالیت کے39کروڑ58لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر525کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،411میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts