پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو 57ارب سے زائد کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعہ کو مند ی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ کر 39600پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 57ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

جس کے باعث سرمایے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے گھٹ کر73کھرب روپے کی سطح پر آگی جبکہ61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ دبا کا شکار رہی۔

منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 39240پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا تاہم مارکیٹ کو مندی کی شدت سے بچانے کے لئے ٹیلی کام اورسیمنٹ سیکٹرز میں خریداری کے سبب انڈیکس39600پوائنٹس کی سطح پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔

جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 246.96پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 39868.55پوائنٹس سے کم ہو کر 39621.59پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 106.70پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17283.47پوائنٹس سے گھٹ کر 17176.77پوائنٹس ہو گیا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 28075.02پوائنٹس سے کم ہو کر 27858.64پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے رجحان کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب17کروڑ44لاکھ11ہزار49روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں سرمایے کا مجموعی حجم 74کھرب18ارب 38کروڑ11لاکھ 31ہزار557روپے سے کم ہو کر73کھرب61ارب 20کروڑ67لاکھ 20ہزار508روپے ہو گیا۔

جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 13ارب روپے مالیت کے 40کروڑ4لاکھ 78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ46لاکھ 20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 390کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،237میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts