پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو54ارب سے زائد کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو54ارب سے زائد کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو54ارب سے زائد کا نقصان

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو مندی کا رجحان غالب آگیا اور کرونا وائرس کیسز بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کو ترجیح دی۔

جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 389.90پوائنٹس کی کمی سے45292.87پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ 47.59فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔

جس سے سرمایہ کاروں کو54ارب17کروڑ79لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 10.33فی صدکم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی گئی جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی کا رجحان رہا اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 45936پوائنٹس کی بلند سطح پرگیا۔

تاہم بعد ازاں متوقع لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر ہونے کے خدشات کے باعث حصص فروخت کا دباؤبڑھ گیا اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 45161پوائنٹس کی نچی سطح پر آگیا۔

بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 389.90پوائنٹس کی کمی سے45292.87پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس217.01پوائنٹس کی کمی سے18580.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس210.73پوائنٹس کی کمی سے 30635.26پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طورپر395کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 191میں کمی اور16میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب31ارب24کروڑ27لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب77ارب6کروڑ48لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts