پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاروں کو25ارب سے زائد کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاروں کو25ارب سے زائد کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاروں کو25ارب سے زائد کا نقصان

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کی ابتداء مایوس کن انداز میں ہوئی اور اس طرح گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو ہونے والی کاروباری مندی کا سلسلہ برقررار رہا۔

آج کاروباری روز کے دوران شیئرزمارکیٹ میں کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے سبب 100انڈیکس 163پوائنٹس کی تیزی سے 40129پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا اور منافع ملتے ہی شیئرز فروخت کئے۔

جس کے باعث تیزی کی جانب جانے والی حصص مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور100 انڈیکس 40000پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو25ارب69کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوسرمایہ کاروں کی جانب سے فوڈز،پیٹرولیم،ٹیلی کام، سیمنٹ،کمیونیکیشن،پاور سیکٹر ز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 114.93پوائنٹس کی کمی سے39914.76پوائنٹس رہ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس35.41پوائنٹس کم ہو کر17261.63پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس49.56پوائنٹس کی کمی کے بعد 27993.36پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس164.28پوائنٹس کے خسارے سے63896.15 پوائنٹس رہ گیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 25ارب69کروڑ48لاکھ6ہزار380روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب98ارب26کروڑ23 لاکھ44ہزار860روپے رہ گیا۔پیر کو مارکیٹ میں 57کروڑ65لاکھ47ہزار157 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو72کروڑ87لاکھ68ہزار95 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

Related Posts