پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری میں مالیت 15ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت 15ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت 15ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کاروباری لحاظ سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس15.38پوائنٹس کی کمی سے 43250.84پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

تاہم مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 15ارب57کروڑ41لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 11.54فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازسے ہی سرمایہ کار سرمایہ کاری کی حکمت عملی وضع کرنے کے لحاظ سے تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تو تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس43711پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 43123پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس15.38پوائنٹس کی کمی سے 43250.84پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس47.97پوائنٹس کی کمی سے18040.70پوائنٹس کی سطح پرآگیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس59.65 پوائنٹس کے اضافے سے30313.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر418کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ201میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب1ارب51کروڑ47لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب17ارب8کروڑ88لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts