پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 84ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 84ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 84ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے41850.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 71.39فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84ارب36کروڑ25لاکھ روپے بڑھ گئی۔

تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 37.44فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے خطرات ٹل جانے کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41300،41400،41500،41600،41700،41800پوائنٹس کی نفسیاتی حد یں یکے بعد دیگرے بحال ہوگئیں۔

تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے41850.47پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس213.35ائنٹس کے اضافے سے17594.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 321.25پوائنٹس کے اضافے سے321.25پوائنٹس پربند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے307کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 105میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب46ارب 57کروڑ6لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب30ارب93کروڑ31لاکھ روپے ہوگیا۔

Related Posts