پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت میں 22ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت میں 22ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت میں 22ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 109.35پوائنٹس کے اضافے سے 43360.19پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 22ارب11کروڑ96لاکھ روپے بڑھ گئی۔

تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 38.33فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مندی رہی جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس43175پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع ہونے کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگیا جس کے باعث دوران ٹریڈنگ انڈیکس 43556پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں 43500اور43400کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی۔

لیکن تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 109.35پوائنٹس کے اضافے سے 43360.19پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس60.92پوائنٹس کے اضافے سے سے18101.62پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس65.02 پوائنٹس کے اضافے سے30378.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ212میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب17ارب8کروڑ88لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب39ارب20کروڑ84لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts