پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 21ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 21ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 21ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روزبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہااور کے ایس ای100انڈیکس مزید380.02پوائنٹس کے اضافے سے44943.61پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 61.34فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت21ارب79کروڑ3لاکھ روپے بڑھ گئی اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت17.32فی صدزائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور کرونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ ہونے اور کئی روز تک جاری رہنے والی مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی رہی۔

کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 45172پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب 45ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس380.02پوائنٹس کے اضافے سے44943.61پوائنٹس سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس122.64پوائنٹس کے اضافے سے18382.98پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 187.17پوائنٹس کے اضافے سے30259.29پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طورپر370کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 126میں کمی اور17میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب32ارب65کروڑ83لاکھ روپے سے 77کھرب54ارب44کروڑ86لاکھ روپے ہوگئی۔

گزشتہ رو نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل149.99روپے کے اضافے سے2199.99روپے اورسیپ ہائر ٹیکس63روپے کے اضافے سے 918روپے ہوگئی۔

Related Posts