پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو ایک غیر مستحکم سیشن دیکھا گیا، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس یا 0.13 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار 641 پر بند ہوا ۔
ابتدائی گھنٹوں میں مارکیٹ نے اچھی کارکردگی دکھائی اور 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 122,281.58 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گئی تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ اپنی اس رفتار برقرار نہ رکھ سکی اور پوائنٹس میں کمی شروع ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ آج میں 407,268,101 شیئرز کا لین دین ہوا جو کہ پچھلے دن کے 710,591,203 شیئرز کے مقابلے میں کم تھا۔ ٹریڈ کی گئی مجموعی مالیت 16.392 ارب روپے رہی، جو کہ پچھلے دن کے 35.216 ارب روپے سے کم ہے۔
کل 477 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 216 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا، 208 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی واقع ہوئی اور 53 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اہم شعبوں میں ملا جلا رجحان رہا، جس میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز شامل ہیں۔ انڈیکس پر بھاری اثر رکھنے والی کمپنیوں جیسے ماری، پی او ایل، وافق، اور ایم سی بی کے حصص سبز زون میں ٹریڈ ہوئے۔