اسٹاک مارکیٹ،سرمائے میں 30ارب کاا ضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری تیزی کے سبب انڈیکس میں 200پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44300پوائنٹس سے بڑھ کر44500پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے 55.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،فوڈز،سیمنٹ،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹرینڈگ کے دوران انڈیکس 44947پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا۔

تاہم اچانک رونما ہونیوالی تیزی کے بعد تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس 44500پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 212.82پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44373.23پوائنٹس سے بڑھ کر44586.05پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح 80.60پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17463.24پوائنٹس سے بڑھ کر17543.84پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30460.69پوائنٹس سے بڑح کر30578.76پوائنٹس ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 10ارب روپے مالیت کے29کروڑ60لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے25کروڑ27لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر558کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے311کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،227میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ79لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3کروڑ69لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ28لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ9لاکھ اور جہانگیر صدیق 9لاکھ91ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts