پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 3ارب45کروڑ46لاکھ روپے کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس،سرمایہ کاری مالیت میں 3ارب45کروڑ46لاکھ روپے کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکس،سرمایہ کاری مالیت میں 3ارب45کروڑ46لاکھ روپے کی کمی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 29.90پوائنٹس کی کمی سے40154.11پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ55.75فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 3ارب45کروڑ46لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 6.88فیصدکم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب حصص خریداری میں دلچسپی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 40427.90پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 40061پوائنٹس کی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا۔

کاروبار کا اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 29.90پوائنٹس کی کمی سے40154.11پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس بھی 11.06پوائنٹس کی کمی سے28221.84پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ اس کے مقابلے میں کے ایس ای30انڈیکس20.90پوائنٹس کے اضافے سے17422.77پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Posts