کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹ آئیں، 100 انڈیکس میں 196.51 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، رواں ہفتے کے تیسرے روز (بدھ) کے دوران ایک مرتبہ پھر تیزی نے ڈیرے ڈال لیے، کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا۔
تیزی کے باعث صبح دس بجے تک انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس 46 ہزار کی نفیساتی حد عبور کر گیا تھا۔ ایک موقع پر انڈیکس 46189.25 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
آج کاروباری روز کے دوران پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 196.51 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46160.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج کاروبار کے دوران تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، بحال ہونے حدوں میں 46000 اور 46100 کی حدیں شامل ہیں، جبکہ کاروبار میں 0.43 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 19 کروڑ 89 لاکھ 43 ہزار 781 شیئرز کا لین دین ہوا اور سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔