پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100نڈیکس 44650.43پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100نڈیکس 44650.43پوائنٹس کی سطح پرآ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100نڈیکس 44650.43پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیااور کے ایس ای100نڈیکس 36.03پوائنٹس کی کمی سے 44650.43پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

جب کہ54.03فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 4ارب13کروڑ50لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 7.68فیصدزائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 44830.28پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب انڈیکس 44463پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات ختم نہ ہوسکے اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 36.03پوائنٹس کی کمی سے 44650.43پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس61.50پوائنٹس کی کمی سے18708.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس15.86پوائنٹس کی کمی سے31266.16پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر409کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 221کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 179میں کمی اور9میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب52ارب98کروڑ52لاکھ روپے سے گھٹ کر81کھرب48ارب85کروڑ2لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts