پاکستان اسٹاک ایکس چینج،100انڈیکس 44434.80پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،100انڈیکس 44434.80پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،100انڈیکس 44434.80پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال 2021کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اورحکومت کی جانب سے گردشی قرضے کی ضمن میں توانائی شعبے میں ادائیگیوں کے توقعات پرسرمایہ کاروں کی جانب سے تیل وگیس شعبوں کے شیئرز کی خریداری میں بھرپور دلچسپی لی گئی۔

جس کے نتیجے میں کے ایس ای100نڈیکس کی 44ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس 679.42پوائنٹس کے اضافے سے44434.80پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ52.70فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 97ارب55کروڑ11لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 11.13فیصد زائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں نے نئے سال کا ستقبال پرجوش انداز میں کرتے ہوئے نئی سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے44870پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث44500،44600،44700اور44800کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 679.42پوائنٹس کے اضافے سے44434.80پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس404.01پوائنٹس کے اضافے سے18584.01پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس389.79پوائنٹس کے اضافے سے31169.49پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر406کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا۔

جن میں 214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 178میں کمی اور14میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب35ارب36کروڑ34لاکھ روپے سے بڑھ کر81کھرب32ارب91کروڑ45لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts