پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس 43333.76 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 43333.76پوائنٹس کی سطح پرآ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 43333.76پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پرپیر کو مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

جب کہ حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب55.44فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اریکار ڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو68 ارب87کروڑ33لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت7.01 زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا اورحصص فروخت کو ترجیح دیتے نظر آئے جس کے باعث مندی چھاگئی۔

اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس43287پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیابعد ازاں 43300پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس223.01پوائنٹس کی کمی سے سے18023.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس246.50 پوائنٹس کی کمی سے30491.86 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ224میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب28ارب28کروڑ90لاکھ روپے سے گھٹ کر79کھرب63ارب41کروڑ57لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts