پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 42295.75پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 42295.75پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 42295.75پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس272.75 پوائنٹس کے اضافے سے42295.75پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ62.90فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب 48لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.21فیصد کم رہا۔گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی۔

جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42400پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس272.75پوائنٹس کے اضافے سے 42295.75پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 80.09پوائنٹس کے اضافے سے17998.72پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 213.92پوائنٹس کے اضافے سے29962.82پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز434کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 273کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 134میں کمی اور27میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر79کھرب 9ارب89کروڑ1لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts