پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100نڈیکس 45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100نڈیکس 45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100نڈیکس 45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور تیزی کے باعث کے ایس ای100نڈیکس مزید 191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی5 ارب69کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئی۔

تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 3.47فیصدکم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی۔

دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45623.72پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 45600،45500اور 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کارجحان آخر تک برقرار رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54 پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس86.57پوائنٹس کے اضافے سے19008.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21.85پوائنٹس کے اضافے سے31652.43پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر407کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 168کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 222میں کمی اور17میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب43ارب82کروڑ99لاکھ روپے سے بڑھ کر82کھرب49ارب52کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts