پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 47 ہزار 777 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 47 ہزار 777 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 47 ہزار 777 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (بدھ) کے دوران مندی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث 100 انڈیکس 47 ہزار 777 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی۔

امریکی کرنسی 9 پیسے سستی ہوئی اور قیمت 155 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔

جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 370.36 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، مندی کے باعث 48 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی۔

100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 47 ہزار 777 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔واضح رہے کہ مارکیٹ میں کل بھی مندی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.77 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 29 کروڑ 66 لاکھ 69 ہزار 283 شیئرز کا لین دین ہوا۔

سرمایہ کاروں کو مندی کے باعث 60 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔جس کے باعث شیئرز کی خریدو فروخت میں واضح کمی دیکھی گئی۔

Related Posts